ملک کے مختلف حصوں میں ادویات کی قلت،مریضوں کی مشکلات میں اضافہ

پیر 06 مارچ 2023ء

تفصیلات کےمطابق دواساز کمپنیوں کی جانب سے ادویات غیر اعلانیہ پیداوار روکنے سے زندگی بچانے والی ادویات سمیت کئی اینٹی بائیوٹک ادویات مارکیٹ میں نایاب ہوگئی ہیں ذرائع کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز پر کینسر، امراض قلب، اعصابی عارضے کے علاج کے لیے ادویات سمیت متعدد ضروری اینٹی بائیوٹک کی قلت ہے جس کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے ادویہ ساز کمپنیوں کے مطابق دواؤں کی پیداواری لاگت حکومت کی طرف سے دی گئی قیمت سے زیادہ ہے جس کے باعث ملٹی نیشنل اور مقامی کمپنیوں نے ضروری ادویات کی تیاری بند کر رکھی ہے




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے