مریم نواز کا سرگودھا میں خطاب،پانچ کے ٹولے کا ذکر،چار ججز اور ایک سابق جنرل شامل

جمعرات 23 فروری 2023ء

مریم نواز نے سرگودھا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کان پک گئے کہ سازش ہوگئی، سازش گھڑی چور کے خلاف نہیں بلکہ نوازشریف کے خلاف ہوئی، نوازشریف کے خلاف سازش میں پانچ افراد کا ٹولہ شامل تھا، یہی پانچ کا ٹولہ پاکستان کی بدحالی کا ذمہ دار ہے، ٹولے کا سرغنہ جنرل (ر) فیض حمید تھا۔ مریم نواز نے بڑی اسکرین پر پانچ افراد کی تصاویر چلا دیں جن میں جنرل (ر) فیض حمید، جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس اعجاز الاحسن، ثاقب نثار اور عظمت سعید کھوسہ شامل تھے. مریم نواز کا کہنا تھا کہ دوہزار چودہ کا دھرنا ناکام ہو گیا تو عدلیہ میں سے جج اٹھائے، جو کرپٹ جج کرپٹ تھا ان کے ساتھ تھا، مسلم لیگ ن کے سارے لیڈروں کو چن چن کر نااہل کیا گیا، جنرل فیض کو آرمی چیف بننے کے لیے مہرے کی ضرورت تھی ، جب مارچ ناکام ہوا تو جسٹس کھوسہ نے کہا کہ پانامہ کا کیس میرے پاس لے کر آؤ۔ مریم نوازکا کہنا تھا کہ ایک جماعت کے سربراہ نے مجھے بتایا کہ انہوں نے فیض حمید سے پوچھا نواز شریف کے ساتھ زیادتی کیوں کر رہے ہو فیض حمید نے کہا نواز شریف کا قد بہت بڑا ہوگیا ہے اسکو کم کرنا ہے، یہ فیض کی باقیات ہیں، جنرل فیض کو عمران سے محبت نہیں ہے، اس نے اربوں روپے ملک سے باہر منتقل کیے، اپنے اربوں کے پلازے کھڑے کر لیے اور پلاٹ لے لیے انکو کیا پتہ کے پاکستان کہاں پہنچ گیا۔ مسلم لیگ نواز کی چیف آرگنائزر کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے جب گند کا ٹوکرا اپنے کندھوں سے پھینک دیا تو یہ ٹوکرا دو، تین ججز نے اٹھا لیا، کیا سپریم کورٹ کے کچھ ججز ایک فتنے کو تھپکی دیں گے، باقی اداروں نے عمران خان کے بارے میں سمجھ لیا کہ یہ فتنہ ہے، لیکن کیا اب اسے سپریم کورٹ کے چند ججز کی جانب سے ریسکیو کیا جائے گا، اگر ایسا ہوا تو پاکستان کہاں جائے گا؟۔ مریم نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب عوام کو پتہ ہے کہ بینچ فکسنگ ہو رہی ہے آپکو کیوں نظر نہیں آرہا، آپ گورنر کی ذمہ داری جانچنے بیٹھ گئے لیکن اپنی بھی ذمہ داری پوری کریں اور وہ ہے غیر جانبدار بینچ بنانا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ صادق اور امین نے جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہا اسے پنجاب نہیں پی ٹی آئی پاکستان کا صدر لگایا ، کچھ عرصہ پہلے پرویز الٰہی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نیپیاں تبدیل کرتی ہے اب پرویز الٰہی نے یہ ذمہ داری خود اٹھا لی ہے۔ رہنما ن لیگ نے کہا کہ لوگوں کو بھاشن دینے والا چوہے کی طرح بل میں بیٹھا ہے، ورکروں کے لیے جیلیں، اپنے لیے بیلیں، نواز شریف کی جیل سے اے سی اتروانے والا بل میں چھپ کر بیٹھا ہوا ہے نواز شریف نے کارکنوں کو ڈھال نہیں بنایا بلکہ خود قربانی دی، جب جیل بھرنے والوں کو پولیس پکڑنے آئی تو یہ بھاگ پڑے اور کارکن آگے آگے اور پولیس پیچھے تھی ، ڈیڑھ کروڑ کی آبادی میں صرف ستر لوگوں نے گرفتاری دی، میں شہباز شریف کو کہتی ہوں کہ عمران، فیض کی بچی کھچی حکومت کی پرواہ نہ کریں اور ان مجرموں سے حساب لیں۔ مریم نواز نے کہا کہ پولیس والے، عوام اور تحریک انتشار بھی سن لے کہ عمران خان تاریخ کے کوڑے دان میں جا رہا ہے، اور شیر آ رہا ہے ، نواز شریف آئے گا تو سب ٹھیک ہو جائے گا ، سب الیکشن کی تیاری کرو، یہ الیکشن صرف لڑنا نہیں بلکہ جیتنا ہے ، مسلم لیگ ن الیکشن سے نہیں ڈرتی، نہ صرف الیکشن لڑیں گے بلکہ جیتیں گے




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا