گراں ناز اور مغوی بچے بازیاب کرا لیئے،لیویز حکام

جمعرات 23 فروری 2023ء

لیویز حکام کے مطابق کوہلو، دکی، بارکھان اور ڈیرہ بگٹی کے علاقوں میں چھاپے مارکر مغوی افراد کو بازیاب کرایا گیا،بازیاب کرانے کے بعد جاری کی گئی تصاویر میں خان محمد مری کی بیوی کو لیویز حکام سرپر چادر پہنا رہے ہیں، دوسری تصویر میں گراں ناز، ایک بیٹی اور ایک بیٹے کو بازیاب کرا کر لاتے ہوئے دیکھایا گیا ہے لیویز حکام کے مطابق خان محمد کی بیوی گراں ناز، بیٹی اور ایک بیٹےکو کوہلو، چمالنگ اور دکی کے سرحدی علاقے بالا ڈھاکا سے بازیاب کرایا گیا جب کہ ایک بیٹے عبدالماجد کو دکی اور دو بیٹوں عبدالغفار اور عبدالستار کو کوہلو، ڈیرہ بگٹی کے سرحدی علاقے سے بازیاب کرایا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں خاتون گراں ناز نے ایک ویڈیو میں قرآن اٹھا کر صوبائی وزیر سردار کھیتران پر اسے اور اس کے بچوں کو نجی جیل میں قید رکھنے کا الزام لگایا تھا۔




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ برگر کی قیمت سات سو ڈالر آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے