سابق وزیراعظم عمران خان کا انتخابات میں دھاندلی کے خدشات کا اظہار

منگل 07 فروری 2023ء

لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفرتگو کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ پچیس مئی کے واقعات میں ملوث افسران کو پنجاب میں تعینات کیا جا رہا ہے اور ایسے محسوس ہو رہا ہے جیسے انتخابات میں دھاندلی ہوگی سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاسی انتقامی کارروائیاں عروج پر ہیں جو پہلے انہوں نے کبھی نہیں دیکھیں،انہوں نے ڈالر اور پٹرول کی قیمت میں غیر معمولی اضافے پر بھی سوال اٹھایا اور کہا کہ بتایا جائے ایسا کیوں کیا جا رہا ہے عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف چاہتے ہیں عمران خان نااہل ہو،موجودہ حکومت خود توشہ خانہ کیس میں پھنس چکی ہے عدالت کو توشہ خانہ کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہیں سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کا متحمل نہیں ہو سکتا تاہم افغان طالبان پاکستان مخالف ہر گز نہیں،ان کا کہنا تھا کہ جیل بھرو تحریک پر امن احتجاج ہے




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات