سستی بجلی کی پیداوار میں اضافہ،نیپرا نے طویل المدتی منصوبے کی منظوری دے دی

جمعه 03 فروری 2023ء

نیپرا کے مطابق سستی بجلی کی پیداوار میں اضافے کے لئے طویل المدتی منصوبے کو آئی جی سیپ کا نام دیا گیا ہے،منصوبہ گرڈ کوڈ دوہزار پانچ کے تحت این ٹی ڈی سی نے نیپرا میں جمع کرایا تھا،دس سالہ طویل المدتی منصوبے کے مطابق ہر سال بجلی کی طلب اور رسد پر سائنسی بنیادوں پر نظر ثانی کی جائے گی اور سستی بجلی کی پیداوار میں اضافہ کیا جائے گا منصوبے کے تحت بجلی کی پیداوار میں اضٓفے کےلئےمقامی وسائل کو ترجیح دی جائے گی اور دو ہزار اکتیس تک فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار نہ ہونے کے برابر رہ جائے گی جبکہ ایل این جی سے پیداوار دو فیصد،درآمدی کوئلے سے آٹھ فیصد پیداوار رہ جائے گی،منصوبے کے مطابق ہوا،شمسی اور پن بجلی کی پیداوار میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا نیپرا کے مطابق پن بجلی کی پیداوار اٹھائیس فیصد سے بڑھا کر انتالیس فیصد،ہوا سے بجلی ی پیداوار چار سے بڑھا کر دس فیصد اور شمسی توانائی کی پیداوار ایک فیصد سے بڑھا کر دس فیصد کی جائے گی،آئی جی سیپ منصوبے کے مطابق متبادل ذرائع سے بجلی کا حصول انسٹھ فیصد تک ہوجائے گا،منصوبے سے سستی اور ماحول دوست بجلی پیدا ہوسکے گی




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے