چینی جاسوس غبارے کی پرواز،امریکی وزیر خارجہ کا دورہ چین متاثر ہونے کا خدشہ

جمعه 03 فروری 2023ء

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق چین کا مبینہ جاسوس غبارہ امریکی فضائوں مین پرواز کرتے مانیٹر کیا گیا ہے جس کے حوالے سے امریکہ میں خدشات پائے جاتے ہیں ، امریکی اہلکار کے مطابق جاسوس غبارہ امریکا میں داخلے سے قبل الاسکا کے جزائر اور کینیڈا کے قریب پرواز کرتے دیکھا گیا ہے مبینہ چینی جاسوس غبارے کی امریکی فضاٗون کی پرواز کے بعد امریکی فضائیہ کو متحرک کیا گیا تھا تاہم ملٹری حکام نے چینی جاسوس غبارے کو نشانہ نہ بنانے کے حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن کو مشورہ دیا تھا،انکے مطابق غبارے کو نشانہ بنانا زمین پر موجود شہریوں کےلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے دوسری طرف پینٹاگون نے امریکی فضا میں پرواز کرتے مبینہ چینی جاسوس غبارے کے حوالے سے بیان میں کہا کہ اس سے زمین پر موجود لوگوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے پینٹاگون کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ چینی غبارہ اس وقت تجارتی ہوائی ٹریفک سے کافی بلندی پر سفر کر رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ نے مبینہ جاسوس غبارے کے حوالے سے تحفظات سفارتی ذرائع تک چین حکام تک پہنچا دیئے ہیں جبکہ غبارے کی پرواز کے بعد پیدا شدہ صورتحال میں امریکی سیکرٹری خارجہ انٹونی بلنکن کا آئندہ ہفتے شیڈول دورہ چین خدشات کی نذرہو سکتا ہے




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام گدھا بازیاب،چور گرفتار لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
برگر کی قیمت سات سو ڈالر پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے