توشہ خانہ کیس،عدالت نے سات فروری کو عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا

منگل 31 جنوری 2023ء

اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت کی عدالت کی طلبی کے باوجود عمران خان عدالت پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے فوجداری کارروائی کے کیس میں عمران خان پر سات فروری کو فرد جرم عائد کرنے کافیصلہ کیا ،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دے دیا۔ وکیل علی بخاری نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے گزشتہ سماعت پر عمران خان کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا تھا، عدالت نےہدایت کی کہ وکالت نامہ بھی جمع کرادیں ۔ دورانِ سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ جب تک شورٹی بانڈز نہیں آجاتے تب تک یہ وکالت نامہ نہیں دے سکتے،دوران سماعت کمرہ عدالت میں عمران خان اور الیکشن کمیشن کے وکلا کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی، واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کا ریفرنس عدالت کو بھیجا تھا




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ