بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور کے الیکٹرک کےلئے بجلی نرخوں میں بڑی کمی

منگل 31 جنوری 2023ء

۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین توصیف فاروقی کی سربراہی میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیتموں میں کمی سے متعلق سی پی پی اے اور کے الیکٹرک کی الگ الگ درخواستوں پر سماعت کی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کیجانب سےدائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے دسمبر میں آٹھ ارب نوکروڑساٹھ لاکھ یونٹس سے زائد بجلی پیدا کی گئی۔ درخواست میں کہا گیا کہ دسمبر کے لئے ریفرنس لاگت نوروپے اکتیس پیسے فی یونٹ مقرر تھی لیکن مجموعی اخراجات سات روپے گیارہ پیسے فی یونٹ رہی، اس لئے بجلی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دو روپے بیس پیسے فی یونٹ سستی کی جائے۔ نیپرا نے دسمبر کے لیے بجلی دو روپے اکتیس پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی، بجلی سستی ہونے سے صارفین کو جنوری کے بل میں مجموعی طور پر اٹھارہ ارب ستر کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر صارفین کے لیے بجلی دس روپے اسی پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دی۔ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے دس روپے چھبیس پیسے کمی کی درخواست کی تھی۔اس فیصلے سے صارفین کو بارہ ارب اکہتر کروڑ سے زائد کا ریلیف ملے گا۔دونوں درخواستوں پر نیپرا اتھارٹی بعد میں تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے