پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مضر صحت دودھ کے حوالے سے کارروائیاں،ایک لاکھ لٹر سے زائد دودھ ضائع کیا گیا

هفته 28 جنوری 2023ء

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق صوبہ بھر میں سات ہزارچھ سو تئیس دودھ بردار گاڑیوں اور تین ہزار دو سوستانوے ملک شاپس کو چیک کیا گیا۔ راولپنڈی ریجن میں ایک ہزار تین سو اٹھاون دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔صوبہ بھر میں نو سو ایک دودھ بردارگاڑیوں کے سیمپل فیل ہونے پر سخت کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق دودھ میں فیٹ ،قدرتی غذائیت کی کمی اور ممنوعہ اجزاء کی ملاوٹ پائی گئی۔قدرتی اجزاء سے محروم دودھ انسانی جسم میں پیٹ، انتڑیوں اور معدے کی متعدد بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔گھروں میں استعمال ہونے والے دودھ مفت ٹیسٹ کروانے کے لیے آج ہی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قریبی دفتر تشریف لائیں۔ معیاری دودھ کی یقینی فراہمی کیلئے لیے جلد بین الاقوامی طرز کا نظام لا رہے ہیں




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔