انٹیلی جنس ایجنسیز نے دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا،افغان موبائل سمز اور دیگر سامان بر آمد

هفته 28 جنوری 2023ء

سیکیورٹی فورسز نے انیس جنوری کو جمرود تختہ بیگ چیک پوسٹ پر خودکش حملہ آور کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکاروں کی شہادت اور خودکش حملہ کی کالعدم ٹی ٹی پی کی ذمہ داری قبول کرلینے کے بعد گولیوں کے خول، جسم کے اعضاء فرانزک کیلئے جمع کئے، جیو فینسنگ اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ کیا، اکیس جنوری کو ملنے والی معلومات کے مطابق خودکش حملے کے پیچھے عمر نامی ٹی ٹی پی رکن تھا، ٹی ٹی پی رکن عمر کو تحصیل جمرود کے رہائشی ستانا جان نے سہولت فراہم کی، تئیس جنوری کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں خودکش حملہ آور سے تعلق رکھنے والے فرمان اللہ اور عبدالقیوم کو بھی پکڑ لیا گیا، ٹی ٹی پی نے قبول کیا کہ کارروائی میں سہولت کار ستانا جان مارا گیا، ستائیس جنوری کو 3 مشتبہ افراد کی پہلے سے موجودگی کی اطلاع پر ایک آپریشن کیا گیا، آپریشن میں سہولت کار فضل امین، فضل احمد، محمد عامر اور حماد اللہ کو پکڑلیا گیا، ستانا جان کے خلاف کارروائی میں دو افغان شہری بھی پکڑے گئے، سہولت کار فضل احمد نے انکشاف کیا کہ خود کش حملہ آور افغان شہری تھا، خود کش حملہ آور کو ستانا جان پاکستان لے کے آیا تھا، ستانا جان نے خود کش حملہ آور کو ہتھیار اور خود کش جیکٹ بھی فراہم کی، سہولت کار فضل احمد نے اٹھارہ جنوری کو اپنے موبائل سے جائے وقوعہ کی تصاویر لیں، ستانا جان کالعدم ٹی ٹی پی شمالی وزیرستان کو چلا رہا تھا، ستانا جان چھپنے کیلئےچارمکانات کا استعمال کررہا تھا، یہی مکان خود کش حملوں کیلئے استعمال ہوتے تھے، افغان خود کش حملہ آور کو افغانستان سے اس کے ہینڈلرز نے بھیجا




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ گدھا بازیاب،چور گرفتار گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔