ڈکیتی کی انوکھی واردات،ڈاکو پولٹری فارم سے پانچ ہزار مرغیاں لے اڑے

جمعه 27 جنوری 2023ء

راولپنڈی کے تھانہ جاتلی میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی،ڈاکو پولٹری فارم سے پانچ ہزار مرغیاں لے اڑے،پولٹری فارم کے مالک کی طرف سے پولیس کو دی گئی درخواست کے مطابق ڈاکو تین شہ زور گاڑیاں اور دو موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر پولٹری فارم آئے پولیس کو موصول درخواست کے مطابق ڈکیتی کرنے والے نقاب پوش ڈاکوؤں کی تعداد بارہ تھی،جنھوں نے پولٹری فارم کے مالک اور سٹاف کو واش روم میں بند کیا اور مرغیاں لیکر فرار ہوگئے واضح رہے کہ حالیہ مہنگائی لہر کے باعث جڑواں شہروں میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس سے دونوں شہروں کے باسیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔تاہم پولیس عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے قابل ذکر کارکردگی نہیں دکھا سکی




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی