امریکی سفیر کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

جمعرات 26 جنوری 2023ء

ترجمان وزیراعظم سیکرٹریٹ کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم نے جنیوا میں حال ہی میں منعقدہ بین الاقوامی رذیلیئینٹ پاکستان کانفرنس اور سیلاب کے بعد پاکستان کی تعمیر نو اور بحالی کی کوششوں کے لیے امریکہ کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے امریکہ کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان منظم اور وسیع البنیاد رابطے دوطرفہ اور علاقائی شعبوں میں دونوں ممالک کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے کے عمل کے حوالے سے اہم ہیں. امریکی سفیر ڈونالڈ بلوم نے کہا کہ امریکہ سیلاب سے بحالی کے علاوہ پاکستان کی معاشی ترقی کے حوالے سے پاکستان کی حکومت کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا.




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ گدھا بازیاب،چور گرفتار لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور