ڈالر دو سو پچپن روپے کا ہوگیا

جمعرات 26 جنوری 2023ء

مارکیٹ ذرائع کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا اور دن کےاختتام پر امریکی ڈالر چوبیس روپے چون پیسے کے اضافے سے دوسو پچپن روپے تینتالیس پیسے پر بند ہوا۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر دو سو تیس روپے نواسی پیسے پر بند ہوا تھا، مارکیٹ ذرائع کے مطابق ڈالر بیچنے والے دو سو باون روپے تک مانگ رہے ہیں، بینک ریٹ پرلین دین نہیں ہو رہا، انٹر بینک میں ڈالر کے سودے دو سو چالیس روپے تک ہوئے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوکر دوسو پچپن روپے کا ہے۔




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار برگر کی قیمت سات سو ڈالر