آؤٹ آف ٹرن ترقیاں،سپریم کورٹ نے خیبر پختونخواہ حکومت سے رپورٹ طلب کر لی

جمعرات 26 جنوری 2023ء

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پولیس کی آؤٹ آف ٹرن پروموشنز عملدرآمد کیس کی سماعت کی، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے کہا خیبر پختونخوا پولیس نے آؤٹ آف ٹرن پروموشنز واپس لینے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے، سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں آؤٹ آف ٹرن پروموشنز واپسی کے لیے کیس کابینہ کو بھیج دیا، پراسس مکمل کرنےکےلیے ایک ماہ کا وقت دیا جائے، عدالت خیبر پختونخوا حکومت سے 6 ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی اور کیس کی سماعت ملتوی کردی، پنجاب اور دیگر صوبے پہلے ہی پولیس افسران کی آؤٹ آف ٹرن پروموشنز واپس لے چکے ہیں،سپریم کورٹ نے چاروں صوبوں کے پولیس افسران کی آؤٹ آف ٹرن پرموشنز کو غیر قانونی قرار دے دیا تھا۔




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام گدھا بازیاب،چور گرفتار پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم