پاکستان تحریک انصاف کے تینتالیس ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور

منگل 24 جنوری 2023ء

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے مزید تینتالیس ارکان کے استعفے منظور کر لئے ہیں، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف تینتالیس ارکان کے استعفے کرنے کی سمری الیکشن کمیشن کو موصول ہوچکی ہے جبکہ قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے منحرف ارکان ہی باقی رہ گئے ہیں،جو اپوزیشن بنچوں پر موجود ہیں۔ واضح رہے کہ کچھ دن قبل بھی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے چونتیس اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کئے تھے جبکہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا استعفیٰ بھی منظور کیا گیا تھا، بیس جنوری کو مزید پینتیس ارکان کے استعفے منظور کئے گئے تھا جبکہ جولائی دوہزار بائیس میں گیارہ ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کئے گئے تھے مزید تینتالیس استعفوں کی منظوری کے بعد مجموعی طور پاکستان تحریک انصاف کے ایک سو بائیس اور شیخ رشید کا ایک استعفیٰ ملا کر ایک سو تئیس اراکین کے استعفے منظور ہو چکے ہیں




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔