خواجہ آصف کی عمران خان اور چوہدری پرویز الہیٰ پر کڑی تنقید

پیر 23 جنوری 2023ء

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف نے پنجاب میں نگران وزیر اعلیٰ کی تعیناتی کا خیر مقدم کیا اور سبکدوش ہونے والے وزیر اعلیٰ پرویز الہیٰ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس عمر میں تمام رشتہ داروں کے خلاف ہوگئے ہیں محسن نقوی چوہدری پرویز الہیٰ کے قریبی عزیز ہیں،بولے حارث سٹیل کیس میں محسن نقوی کلیئر ہوگئے تھے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پہلے پی ٹی آئی ارکان نے قومی اسمبلی سے استعفے دیئے اب واپسی کی بات کرتے ہیں جیسے استعفے دیئے تھے وہ بھی سب نے دیکھا اب کہتے ہیں استعفے منظور نہ کرو،اسمبلی واپسی کےلئے مرے جا رہے ہیں جس الیکشن کمیشن کو گالیاں دیتے تھے انکے پاس انصاف مانگنے چلے گئے، سابق وزیر اعظم عمران خان پر بھی خواجہ آصف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا ذہنی توازن خرا ب ہوگیا ہے، ان کے فیصلوں کی قیمت ان کے ایم این ایز اور ورکرز ادا کررہے ہیں۔پی ٹی آئی ارکان اب تک ممبران اسمبلی کی مراعات لے رہے ہیں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عام انتخابات ہونگے تو مقبولیت کا بھی پتہ چل جائے گا یہ شخص کسی کا نہیں ،نوٹ دکھاو اور موڈ بناو، پی ٹی آئی نے سڑکوں پر بڑی کوشش کی ،25لاکھ سے شروع ہوئے تھے 25ہزار پر پہنچ گئے، اگر اس وقت نگران حکومت ہوتی ملک ڈیفالٹ کر جاتا وزیردفاع کا کہنا تھا کہ عمران خان آہستہ آہستہ سیاست سے باہر ہورہے ہیں، ہم عمران خان کی سیاسی قیمت چکا رہے ہیں، ووٹ کو عزت دو آئین کا حصہ ہے۔




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ گدھا بازیاب،چور گرفتار چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم