اٹارنی جنرل کی عدم تعیناتی،سپریم کورت کا اظہار برہمی

پیر 23 جنوری 2023ء

ٹمپرڈ گاڑی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل کی معاونت نہ ملنے پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ملک میں اس وقت اٹارنی جنرل کون ہے؟ ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ ایسے کر رہے جیسے بہت مشکل آئینی سوال پوچھ لیا ہے، جسٹس فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ حکومت اتنی نااہل ہے کہ ایک اٹارنی جنرل تک تعینات نہیں کر سکتی، کیا اٹارنی جنرل کی تعیناتی پر حکومت کسی سے بارگین کر رہی ہے؟ سپریم کورٹ کے ساڑھے پانچ ہزار وکیل ہیں حکومت کو ایک نہیں مل رہا، اٹارنی جنرل تعینات نہ کرکے حکومت آئین کی خلاف ورزی کر رہی ہے، سپریم کورٹ کے احکامات کی بھی پاسداری نہیں کی گئی، پیار سے کہہ رہے ہیں کہ اٹارنی جنرل تعینات کر دیں، ایڈیشنل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل صرف اٹارنی جنرل سے ہدایات لینے کے پابند ہیں، اٹارنی جنرل کی ہدایات کے بغیر اور ڈپٹی اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا پیش ہونا خلاف قانون ہے




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور