چاند پر قدم رکھنے والے دوسرے شخص کی ترانوے سال کی عمر میں چوتھی شادی

هفته 21 جنوری 2023ء

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق نیل آرمسٹرانگ کے بعد چاند پر قدم رکھنے والے دوسرے امریکی شخص نے اپنی 93 ویں سالگرہ کے موقع پر چوتھی شادی کرلی۔ بز ایلڈرن نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی اہلیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے لاس اینجلس میں شادی کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قبل ازیں بز ایلڈرن کی 3 طلاقیں ہوچکی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بز ایلڈرن سمیت تین امریکی خلاباز انیس سو انہتر میں چاند پر گئے تھے، اس مشن میں شامل دیگردو خلابازوں کا انتقال ہو چکا ہے،رپورٹس کے مطابق چاند پر پہلا قدم رکھنے والے امریکی خلاباز نیل آرمسٹرانگ کے سولہ منٹ بعد بز ایلڈرن نے چاند پر قدم رکھا تھا




``
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟