زمینوں پر قبضے ختم ،مافیاز کراچی سے اپنا بستر گول کریں،گورنر سندھ کامران ٹیسوری

هفته 21 جنوری 2023ء

پاک چائنا فرینڈ شپ پارک کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کراچی کو گرین اینڈ کلین بنانے کےلئے کوشاں ہیں، پاک چائنا فرینڈ شپ پارک کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو مزید مستحکم کرنا ہے۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کے لوگ تفریح سے محروم ہو چکے تھے، شہر میں جہاں زمینوں پر قبضے تھے سب ختم کیے جا رہے ہیں، الہٰ دین پارک واگزار کرا لیا گیا ہے، مافیاز کراچی سے اپنا بستر گول کر لیں۔ ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ کا کہنا تھا بلدیاتی انتخابات میں ٹرن آؤٹ انتہائی کم رہا، جس طرح شہریوں کو پولنگ کے لیے نکلنا تھا وہ نہیں نکلے، بطور گورنر میرا سیاست میں کوئی کام نہیں ہے، اس موقع پرچین کے قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان چین دوستی مثالی ہے، ہماری دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔