فلم پٹھان کی ریلیز،بھارتی گجرات میں سینما مالکان نے حکومت سے سیکیورٹی مانگ لی

جمعرات 19 جنوری 2023ء

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات میں شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کی ریلیز کے موقع پر سنیما مالکان ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے باعث شدید خوف و ہراس کا شکار ہیں اور ریاست سے سیکیورٹی مانگ رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سنیما مالکان کی تنظیم کے وفد نے ریاستی وزیر برائے داخلہ ہرش سنگھوی سے ملاقات کی جس میں مالکان نے سنیماؤں کو تحفظ فراہم کرنے کےلئے سیکیورٹی کی فراہمی کا مطالبہ کیا میڈیا کے مطابق مالکان کے تحفظات پر وزیر داخلہ نے یقین دہانی کرائی ہےکہ وہ فلم پٹھان کی ریلیز کے موقع پر ملنے والی دھمکیوں سے سنیما گھروں کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔ واضح رہے کہ ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے شارہ خ خان کی فلم پٹھان کو ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے شدید مخالفت کا سامنا ہے جب کہ بعض شہروں میں انتہا پسندوں نے سنیما گھروں میں بھی توڑ پھوڑ کی ہے۔ فلم پٹھان کے حوالے سے تنازع اسوقت شروع ہوا تھا جب فلم کا گانا بے شرم رنگ ریلیز ہوا تھا جس میں دپیکا پڈکون کے زعفرانی اور شاہ رخ کے ہرے لباس پر انتہا پسند ہندووں نے اعتراج کرتے ہوئے مناظر تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ