دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی،پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری عدالت نے منسوخ کر دیئے

جمعرات 19 جنوری 2023ء

تھانہ آبپارہ میں درج مقدمہ کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی وکیل سید محمد علی بخاری ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے اور ملزمان کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواستیں دیتے ہوئے بتایاکہ بروقت اطلاع نہ ملنے کے باعث پیش نہ ہوسکے، عدالت نے ملزمان کی حاضری سے استثنی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی، شفقت محمود، اسدعمر، عامر محمود کیانی، شیریں مزاری وغیرہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے، دوران سماعت عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی جانب سے بھی حاضری سے استثنی کی درخواست دیتے ہوئے بتایاگیا کہ بیرون ملک ہونے کے باعث عدالت پیش نہیں ہوسکتا،عدالت نے شیخ رشید کی حاضری سے استثنی کی درخواست بھی منظور کرلی اور آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت8 فروری تک کیلئے ملتوی کر دی۔




``
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟