ملک میں ایک ماہ کے دوران دو ہزار تین سو چوہتر نئی کمپنیاں رجسٹرڈ

جمعرات 12 جنوری 2023ء

ایس ای سی پی کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق دسمبر میں نئی رجسٹر ہونے والی کمپنیوں کا کل ادا شدہ سرمایہ چار ارب دس کروڑ روپے ہے،دسمبرمیں تشکیل پانے والی پچاسی کمپنیوں میں بیرون ملک کےسرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری کی ہے،بین الاقوامی سرمایہ کاری کا بڑا حصہ چین ، جرمنی ، افغانستان، برطانیہ ،امریکہ ، ایران اور جنوبی افریقہ سے موصول ہوا ڈیٹا کے مطابق دسمبر میں ننانوے اعشاریہ آٹھ کمپنیاں آن لائن رجسٹرڈ ہوئیں،دسمبر دوہزار بائیس میں سب سے زیادہ رجسٹریشنز رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ کنسٹرکشن سیکٹر میں ہوئیں،رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ کنسٹرکشن سیکٹر میں چار سو ستائیس نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، ڈیٹا کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تین سو انتیس، ٹریڈنگ میں دو سو بانوے، سروسز میں دو سو اٹھارہ، ایجوکیشن میں ایک سو سات، اور سیاحت میں ایک سو چار نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے