ملک کے مختلف حصوں میں سردی کا راج،کہیں بارش،کہیں برفباری

بدھ 11 جنوری 2023ء

تفصیلات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم ایران سے شمالی بلوچستان میں داخل ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے دو روز تک بلوچستان کے تیرہ اضلاع میں بارش اوربرف باری کی پیشگوئی کی ہے،جبکہ شمالی بلوچستان میں درجہ حرارت منفی چودہ سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔جمعرات سے کراچی میں بھی سردی کی لہر کی پیشگوئی کردی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاراچنار کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ پہاڑوں علاقوں میں چار سے لیکر آٹھ انچ برف پڑنے کی اطلاعات ہیں۔ اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد سمیت مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ گوجرانوالہ، سرگودھا، ملتان سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش کا امکان ہے۔




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟