سعودی عرب نے عازمین حج کےلئے عمر اور تعداد کی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا

منگل 10 جنوری 2023ء

، سعودی سفارتخانے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سعودی وزارت حج نے عازمین پر گزشتہ تین سال سے عائد عمر اور دیگر پابندیاں ختم ہونے کا اعلان کیا ہے،سعودی وزیر ڈاکٹر توفیق بن فوزان کے مطابق سعودی حکومت نے حج انشورنس انتیس ریال اور عمرہ انشورنس کو اٹھاسی ریال تک محدود کر دیا ہے تاکہ عازمین کو ریلیف دیا جا سکے، ڈاکٹر توفیق بن فوزان کے مطابق حرم مکی شریف کی تعمیر اور توسیع کےلئے دو سو ارب ریال کے منصوبے پر کام کیا گیا ہے جبکہ مسجد قبا،مسجد نبوی سمیت دیگر مقامات کی تعمیر و توسیع اور سہولیات کو بہتر بنانے کے منصوبے پر کام کیا گیا ہے عازمین حج اور عمرہ زائرین کےلئے ٹرین انفراسٹرکچر کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس سے سفر کا دورانیہ چھ گھنٹے سے کم ہوکر دوگھنٹے تک محدود ہوگیا ہے اور ایئر پورٹ کی توسیع کا منصوبہ بھی اسی عمل کا حصہ ہے سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ عمرہ زائرین کو ایک چوبیس گھنٹے کے اندر ویزہ کے اجراء اور ویزے کی مدت نوے دن تک کی گئی ہے جس سے عمرہ زائرین پورے سعودی عرب میں گھوم سکیں گے




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گدھا بازیاب،چور گرفتار