خیبر پختونخواہ کےچوبیس محکموں میں چوالیس ارب سے زائد کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی

منگل 10 جنوری 2023ء

آڈیٹرجنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق چوبیس سرکاری محکموں میں بےقاعدگیوں کےدوسونواسی کیسز پر اعتراضات کیےگئے ہیں،رپورٹ کے مطابق آلات کی خریداری کی مد میں سات ارب تہتر کروڑ روپے سے زائدکی بے قاعدگیاں ہوئیں اور غیر مجاز ادائیگیوں سے خزانے کو بارہ کروڑ ارب اکیس کروڑ روپے سے زائدکا نقصان پہنچا ہے۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت میں آلات اور ادویات کی خریداری میں دو ارب ستانوے کروڑ روپے سے زائد کی بے قاعدگیاں ہوئیں اور سی ٹی اسکین مشین کی خریداری میں دو کروڑ پچانوے لاکھ روپے کے غیر ضروری اخراجات کا انکشاف ہوا ہے۔ ضلعی ہیڈ کواٹر اسپتال باجوڑ اور مہمند کے لیے آلات کی خریداری میں 8 کروڑ روپےکی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کولنگ ٹاورکی تنصیب کے لیےسات کروڑ روپے سے زائد کی ادائیگیاں بھی مشکوک قرار دی گئی ہیں محکمہ داخلہ میں غیر ضروری اخراجات کی مد میں ایک ارب چورانوے کروڑ روپے سے زائدخرچ کئے گئے ہیں ، محکمہ پولیس نے نئی گاڑیوں کی خریداری کے لیے ایک ارب پینتیس کروڑروپے سے زائدخرچ کئے۔ آڈٹ رپورٹ میں محکمہ انرجی اینڈ پاور میں تئیس ارب چھیانوے کروڑ روپے سے زائد کے آڈٹ اعتراضات سامنے آئے ہیں، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں ایک ارب نوکروڑ روپے سے زائدکی بے قاعدگیاں ریکارڈ پر لائی گئی ہیں۔




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے