آزادی صحافت اور جمہوریت کے دعوے،الجزیرہ نے مودی سرکار کا بھانڈہ پھوڑ دیا

اتوار 08 جنوری 2023ء

الجزیرہ کا آرٹیکل مودی سرکار کے آزادی صحافت اور جمہوریت پر وار کو زیر بحث کے ایا،آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ بڑے سرمایہ دار آزادی صحافت اور جمہوریت کا گلا گھونٹ رہے ہیں اور گوتم اڈانی کا این ڈی ٹی وی خریدنا اسی سلسلے کی کڑی ہے جس سے حکومت کے خلاف ایک توانا آواز کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی اور معروف صحافی رویش کمار احتجاجی طور پر این ڈی ٹی وی سے مستعفی ہوئے آرٹیکل میں واضح کیا گیا ہے کہ گوتم اڈانی بھارتی وزیراعظم کا قریبی ساتھی اور دنیا کا تیسرا امیر ترین شخص ہے جس کے اثاثے دوہزار چودہ میں سات ارب ڈالر تھے اور گزشتہ چند سالوں کے دوران ایک سو دس ارب ڈالر تک جا پہنچے آزادی صحافت کا گلا گھونٹنے کی مودی سرکار کی کوشش پر احتجاجی طور پر مستعفی ہونے والے رویش کمار کہتے ہیں جس سرمایہ دار کی کامیابی حکومتی ٹھیکوں کی مرہون منت ہو وہ حکومت پر کیسے تنقید کر سکتا ہے،صحافی رویش کمار نے ہی گودی میڈیا یعنی میڈیا مودی کی گود میں کی اصطلاح متعارف کرائی آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ مودی سرکار کے میڈیا پر غلبے اور اظہار رائے پر چند سرمایہ داروں کے کنٹرول نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے آزاد میڈیا پر حکمرانوں ،سرمایہ داروں کا کنٹرول پوری دنیا کا مسئلہ بن چکا ہے ، آرٹیکل کے مطابق امریکہ،برطانیہ میں بھی میڈیا کا چند ارب پتی افراد کے ہاتھ لگنا جدید جمہوریت کےلئے خطرہ سمجھا جا رہا ہے،اچھی صحافت کےلئے پیسہ لازمی لیکن اسے آزادی بھی چاہیئے




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام