دنیا کا مطلوب ترین انسانی اسمگلر گرفتار

جمعه 06 جنوری 2023ء

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق دنیا کے مطلوب ترین انسانی اسمگلر کڈانے کا زیکریس کا تعق ایری ٹیریا سے ہے اور اسے سوڈان سے گرفتار کیا گیا ہے یو اے ای کے مطابق کڈانے پر انسانی اسمگلنگ اور خواتین کو زیادتی کانشانہ بنانے کے الزامات ہیں بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ملزم کڈانے کے لیبیا میں کیمپ ہیں جہاں یورپ میں پناہ تلاش کرنے والے مشرقی افریقا کے مہاجرین کو اغوا کرکے رکھا جاتا ہے،جبکہ ان کیمپوں میں موجودمتعدد مہاجرین خواتین کوزیادتی کا نشانہ بنانے اور بھتے کے حوالے سے بھی الزامات ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ کڈانے کی گرفتاری کے لیے ایتھوپیا اور نیدرلینڈز میں انٹرپول نے دو ریڈ نوٹس جاری کیے تھے، ملزم کو یکم جنوری کو سوڈانی پولیس نے یو اے ای حکام کے تعاون سے گرفتار کیا۔




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف