اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ،شہباز گل پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی،سماعت بیس جنوری تک ملتوی

جمعه 06 جنوری 2023ء

اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت ڈسٹرکت اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی ، پراسیکوٹر رضوان عباسی اور شہبازگِل کے وکیل برہان معظم عدالت میں پیش ہوئے شہباز گل کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل ایمبولینس میں اسلام آباد کچہری پہنچے ہیں شہباز گِل کو ایمبولینس میں آکسیجن ماسک لگا ہوا ہے ۔ عماد یوسف کے وکیل نے کہا کہ ان کے مؤکل کو ملیریا ہو گیا ہے، لہذا ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے، ملزم عماد یوسف کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ جج نے ریمارکس دیے لگتا ہے باریاں لگی ہوئی ہیں، شہباز گِل ایمبولینس پر لاہور سے آگئے اور عماد یوسف کراچی سے نہیں آئے۔شہباز گل کے وکیل کا کہنا تھا کہ انکے موکل ایمبولینس سے نہیں اتر سکتے، انہیں آکسیجن ماسک لگا ہوا ہے، جس پر عدالت نے شہباز گل کی ایمبولینس میں ہی حاضری لگا دی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد نے ملزم عماد یوسف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے عدالت نے شہباز گل پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 20 جنوری تک مؤخر کر دی اور آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔




``
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے برگر کی قیمت سات سو ڈالر پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار