براعظم یورپ بھی موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں،مختلف علاقوں میں موسم گر ما کی صورتحال

منگل 03 جنوری 2023ء

موسمیاتی تبدیلیوں نے براعظم یورپ پر بھی اثر دکھانا شروع کر دیا، نئے سال کی ابتداٗ میں ہی درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ،آٹھ یورپی ممالک میں درجہ حرارت سولہ سے پچیس سینیٹی گریڈ کے درمیان پہنچ گیا بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 8 یورپی ممالک جنوری کی تاریخ کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا، میڈیا کے مطابق پولینڈ کے مختلف علاقوں میں انیس سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جہاں عمومی طور پر جنوری میں درجہ حرارت ایک سینٹی گریڈ تک ہوتا ہے، جبکہ مئی میں درجہ حرارت انیس سینٹی گریڈ تک جاتا ہے دوسری طرف چیک ری پبلک میں جہاں جنوری اور اوسط درجہ حرارت تین سینٹی گریڈ ہوتا ہے وہاں درجہ حرارت انیس سینٹی گریڈ سے تجاوز کرچکا ہے، بیلاروس کے جن علاقوں میں جنوری کے دوران درجہ حرارت صفر سینٹی گریڈ رہتا تھا وہاں درجہ حرارت سولہ سینٹی گریڈ سے زائد ہے ماہرین کے مطابق براعظم کے متعدد حصوں میں جنوری میں زیادہ درجہ حرارت کے ریکارڈز ٹوٹ گئے ہیں شمالی سپین اور جنوبی فرانس کے علاقوں میں بھی درجہ حرارت پچیس سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ عالمی درجہ حرارت میں جس قدر تبدیلی آرہی ہے آئندہ چند سالوں میں موسم سرما چند ماہ تک محدود ہونے کا خدشہ ہے




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔