سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ،دو دہشت گرد مارے گئے

جمعرات 29 دسمبر 2022ء

سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان کرم کے علاقے آراولی میں جھڑپ، فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے، 3 سیکیورٹی اہلکار بہادری سے لڑتے ہوئے شہید،، آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کرم کے علاقے اراولی میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی، سیکیورٹی فورسز نے مؤثر انداز میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کرلی گئیں، مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے، شدید فائرنگ کے تبادلے میں خیرپور کے 43 سالہ صوبیدار شجاع محمد، خضدار کے 32 سالہ نائیک محمد رمضان اور سکھر کے 30 سالہ سپاہی عبدالرحمان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سرچ آپریشن بھی کیا گیا، پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں،،




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف