ابھی انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے،عمران خان

بدھ 28 دسمبر 2022ء

سابق وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں اسوقت اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ہے،انتخابات ہوتے ابھی نظر نہیں آرہے،آئندہ عام انتخابات میں پولیٹیکل انجینیئرنگ کی گئی تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے، مشرقی پاکستان میں سب سے بڑی جماعت کا مینڈیٹ تسلیم نہیں کیا گیا تھا۔ لاہور میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ابھی مجھے الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے، پی ڈی ایم صرف ڈرائنگ روم کی جماعت بن چکی ہے، جنرل (ر) باجوہ نے اس ملک پر بڑا ظلم کیا، ان کےنزدیک سیاست دانوں کی کرپشن بے معنی تھی،ہم ڈیفالٹ کے قریب کھڑے ہیں، جنرل (ر) باجوہ سے ہماری حکومت کے اچھے تعلقات رہے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیب قوانین میں ترمیم کرکے 11سو ارب روپےکی کرپشن کےکیسز ختم کیےگئے، ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت میں 5 فیصد ڈیفالٹ کا خطرہ تھا جو اب 90 فیصد ہو چکا ہے،ملک پر قبضہ گروپ کا راج اور جنگل کا قانون ہے، قانون کی حکمرانی قائم کیے بغیر پاکستان کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔




``
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ برگر کی قیمت سات سو ڈالر سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔