عمران خان سمیت سب کو اسمبلی واپس جانا چاہیئے،چوہدری شجاعت حسین

منگل 27 دسمبر 2022ء

مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین کہتے ہیں پارٹیوں کو چھوڑ کر پاکستان کی بات کی جائے،عمران خان سمیت سب کو اسمبلی میں واپس آناچاہیئے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی و معاشی استحکام ناگزیر ہے ۔آئندہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں ۔ اگرہم سب پاکستان کے لیے کام کریں گے تو بچ جائیں گے ۔ہم اکٹھے نہ ہوئے تو سب کی تباہی ہوگی چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ہم سمجھ جائیں گے تو آئی ایم ایف پیسے دے گا،اگر ہم نے سیاست کو نہ سنبھالا تو ایک پیسہ نہیں آئے گا ۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا انتخابات مہنگائی بیروزگاری کے خاتمہ میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں،سب پارٹیوں کی بات چھوڑ کر پاکستان کی بات کریں،پاکستان کئ بات ہوگی تو پارٹیاں رہیں گی اور چلیں گی ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم سمجھے نہیں تو نہ ملک چلے گا اور نہ پارٹیاں چلیں گی،میں نے اپنی پارٹی کو کہا ہے کہ اپنی نہیں پاکستان کی بات کی جائے ،نہ فوج نے آنا ہے نہ کسی اور نے آنا ہے،اگر یہ وقت گزر گیا تو پھر کسی کے ہاتھ نہیں آئے گا،بہت سی طاقتیں پاکستان کو تباہ کرنا چاہتی ہیں ۔انہوں نے خبردار کیا کہ وہ طاقتیں خطہ میں بھارت کی بالادستی چاہتی ہیں،دشمن ممالک کے سامنے اپنا ریٹ بڑھانے والوں کے خلاف سخت رویہ اختیار کیا جانا چاہیے، چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ عمران خان سمیت سب کو اسمبلی میں واپس آنا چاہیے ۔ عوام نے انہیں منتخب کرکے بھیجا ہے وہ دیکھ رہے ہیں کہ ہمارے نمائندے کیا کررہے ہیں ،اگر انہوں نے صرف تنخواہ اور دیگر مراعات لینی ہیں تو اس کا کچھ فائدہ نہیں ہے




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
برگر کی قیمت سات سو ڈالر گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟