کیپٹن محمد فہد شہید کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کردی گئی

پیر 26 دسمبر 2022ء

بلوچستان کے علاقے کاہان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے کیپٹن محمد فہد کی نماز جنازہ آرمی قبرستان راولپنڈی میں ادا کر دی گئی آئی ایس پی آر کے مطابق شہید کیپٹن محمد فہد کی نماز جنازہ میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، حاضر سروس و ریٹائرڈ فوجی سمیت سول حکام اور عام شہریوں نے شرکت کی، نماز جناز کے بعد کیپٹن محمد فہد شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا، واضح رہے کہ کیپٹن محمد فہد بلوچستان کے علاقے کاہان میں کلیئرنس آپریشن کے دوران گاڑی آئی ای ڈی سے ٹکرانے کے باعث چار سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ شہید ہوگئے تھے، کیپٹن محمد فہد نے یکم اگست 1996 کو پیدا ہوئے اور 137ایں پی ایم اے لانگ کورس مکمل کر کے کمیشن حاصل کیا، انہوں نے گیارہ فرنٹئیر فورس رجمنٹ میں اپریل دوہزار اٹھارہ میں کمیشن حاصل کیا تھا ان کے والد محمد توفیق خان بھی ریٹائرڈ آرمی آفیسر ہیں،،




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ گدھا بازیاب،چور گرفتار پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا