سال دوہزار تئیس زمین کا گرم ترین سال ہو سکتا ہے،برطانوی محکمہ موسمیات

پیر 26 دسمبر 2022ء

برطانوی محکمہ موسمیات نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سال دوہزار تئیس زمین کا گرم ترین سال ہو سکتا ہے آئندہ سال اوسط عالمی درجہ حرارت میں ایک اعشاریہ دوڈگری سینٹی گریڈ اضافہ متوقع ہے۔ برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق دوہزار سولہ میں عالمی درجہ حرارت میں ایک اعشاریہ دو آٹھ سینٹی گریڈ اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ اسکے بعد سالانہ اوسط ایک اعشاریہ دو سینٹی گریڈ عالمی درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے، محققین کا کہنا ہے کہ 2023 ممکنہ طور پر زمین کا گرم ترین سال ہوسکتا ہے۔ البتہ چھ سال قبل بنایا گیا ریکارڈ توڑنا شاید ممکن نہ ہو۔ میٹ آفس کے محققین کے مطابق 2023 کے گرم ترین سال ہونے کی جزوی وجہ سرد لا نِینا موسمی اثرات کا نہ ہونا ہوگا۔ لانینا اثرات تب وقوع پزیر ہوتے ہیں جب خط استواء سے طاقتور ہوائیں مشرق سے مغرب کی سمت میں چلتی ہیں اور وسطی بحر الکاہل کے مشرقی خط استوا کے علاقے میں سمندر کی سطح کا درجہ حرارت کم کرتی ہیں۔ برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ تین سالوں میں عالمی درجہ حرارت طویل مدتی لا نِینا کے اثرات سے متاثر تھا۔ اگلے سال تین سال پر مشتمل اس موسمی ماڈل کا اختتام ہوگا جس سے ٹروپیکل بحر الکاہل میں گرم موسم کی واپسی ہوگی۔




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ برگر کی قیمت سات سو ڈالر
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔