پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی استعفوں کی تصدیق کےلئے اٹھائیس دسمبر کو پارلیمنٹ جائیں گے

اتوار 25 دسمبر 2022ء

قومی اسمبلی سے استعفوں کی تصدیق،پی ٹی آئی کا بڑا فیصلہ،پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی 28 دسمبر کو قومی اسمبلی جائیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ارکان اسمبلی 28 دسمبر کو خیبر پختونخوا ہاؤس میں اکٹھے ہوں گے،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ارکان اسمبلی سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے، جس کے بعد پی ٹی آئی ارکان اسمبلی شاہ محمود قریشی کی قیادت میں پارلیمنٹ جائیں گے، پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق ارکان اسمبلی اسپیکر کے سامنے پیش ہو کر اپنے استعفوں کی تصدیق کریں گے، واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پی ٹی آئی کی طرف سے اراکین کو اکٹھا قومی اسمبلی میں لیجا کر استعفے منظور کرانے کا پلان سامنے آیا تھا ،جس کے بعد پی ٹی آئی نے پینترا تبدیل کر لیا تھا اور قومی اسمبلی نہ جانے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ ہر ایک رکن اسمبلی کو علیحدہ علیحدہ بلا کر انفرادی طور پر استعفوں کی تصدیق کریں گے۔




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم