موبائل اپیلیکشنز سے چھوٹے قرضوں کی آفرز،مسابقتی کمیشن نے نوٹس لے لیا،تحقیقات شروع

جمعرات 22 دسمبر 2022ء

مسابقتی کمشین نے گوگل پلے سٹور پر موبائل اپیلیکشن کی۔جانب سے صارفین کو چھوٹے قرضوں کی آفرز پر ابھرتے خدشات کا نوٹس لے لیا،تحقیقات شروع مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ موبائل اپیلیکشن نان بینکنگ مائیکرو فنانس کمپنیز لاء کی قانونی ضروریات کو مدنظر رکھے بغیر قرضوں کی پیشکش کر رہی ہیں اور انکے صارفین کا تعلق لوئر مڈل کلاس سے ہے ابتدائی تحقیقات کے مطابق عوام نے ان اپیلیکشن سے ایک کروڑ سے زائد کی ڈاؤن لوڈز کی ہوئی ہیں،جبکہ ان قرضوں کی فراہمی کےلئے پروسیسنگ فیس اور انٹرسٹ ریٹ جو بتایا جاتا ہے اور جو چارج کیا جاتا ہے اس میں تضاد ہے سی سی پی نے ان موبائل اپیلیکشن کے خلاف مسابقتی ایکٹ کی سیکشن دس کے تحت کارروائی شروع کی ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں جامع تحقیقات کےلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو کمیشن کو تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی تحقیقاتی کمیٹی نے اس حوالے سے سیکیورٹیز ایکسچینج کمیشن،پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی اور ایف آئی اے بھی میٹنگ کی یے،سی سی پی کے مطابق تحقیقات کو اولین مقصد عوام کو دھوکہ دہی اور فراڈ سے بچانا ہے،تاہم ان موبائل اپیلیکشنز کے مالکان کی تلاش میں مشکلات درپیش ہیں،سی سی پی نے عوام سے اپیل کی کہ اگر انہیں اس حوالے سے کوئی بھی معلومات ہوں تو فوری فراہم کریں




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار