وزیردفاع خواجہ آصف کا سی ایم ایچ کا دورہ،بنوں آپریشن میں زخمی ہونے والے اہلکاروں سے ملاقات

جمعرات 22 دسمبر 2022ء

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ، بنوں آپریشن کے زخمی افسران اور سپاہیوں کی عیادت، جرات اور بہادری کو سراہا،، آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سی ٹی ڈی کمپلیکس بنوں آپریشنز کے دوران زخمی ہونے والے افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کچھ دیر ان کے ساتھ رہے اور ان کی خیریت دریافت کی اور زخمی افسروں اور جوانوں کی بہادری، جرات اور بلند حوصلے کو سراہا، ان اہلکاروں نے کامیاب آپریشن کرکے سی ٹی ڈی کمپلیکس بنوں کو دہشت گردوں سے خالی کرایا تھا،،




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا