سپریم کورٹ نے قومی ایئرلائن میں نئی بھرتیوں کی استدعا مسترد کردی،بزنس پلان طلب

جمعه 16 دسمبر 2022ء

سپریم کورٹ میں پی آئی اے کی بھرتیوں کی اجازت کیلئے دائر درخواست پر سماعت،عدالت نے قومی ایئرلائن کی فوری طور پر 80 پائلٹس سمیت 250 بھرتیوں کی اجازت دینے کی استدعا مسترد کردی، نئے ملازمین کو تنخواہیں کہاں سے دیں گے؟ سپریم کورٹ نے تفصیلات طلب کرلیں، جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، قومی ایئر لائن کے وکیل نے کہا پی آئی اے پانچ نئے جہاز خریدنا چاہ رہا ہے، عدالت نے نئے جہازوں کیلئے روٹس اور ادائیگی کی تفصیلات طلب کر لیں، جسٹس مظاہر نقوی نے ریمارکس دیے یورپ امریکہ اور کینیڈا سمیت تمام روٹ تو پی آئی اے کے بند ہوچکے، ڈومیسٹک فلائیٹ کیلئے پی آئی اے میں کوئی بیٹھنا نہیں چاہتا، قومی ایئرلائن کے وکیل کی عدالت سے مزید 250 ملازمین بھرتی کرنے کی اجازت دینے کی استدعا پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا مزید 80 پائلٹ کیا کریں گے جب ٹوٹل جہاز ہی 30 ہیں، وکیل نے جواب دیا سپریم کورٹ نے 2018 میں بھرتیوں پر پابندی عائد کی تھی، سال 2019 میں حج آپریشن کیلئے بھرتیوں کی اجازت دی گئی تھی،سپریم کورٹ کے احکامات کے باعث ازخود بھرتیاں نہیں کرسکتے، سال 2018 سے اب تک چھ ہزار سے زائد ملازمین نکال چکے ہیں، چیف فنانشل آفیسر نے کہا مجموعی طور پر 370 پائلٹ تھے 34 استعفے دے چکے ہیں،پی آئی اے نے 11 ماہ میں 154 ارب روپے کمائے، موجودہ آپریشنز کے تمام اخراجات خود برداشت کر رہے ہیں،پی آئی اے کے پاس 20 جہاز اپنے جبکہ دس لیز پر ہیں،پی آئی اے کے 7 جہاز بین الاقوامی آپریشنز میں حصہ لیتے ہیں، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس میں کہا فنانشل آفیسر صاحب نے تو خوبصورت تصویر کشی کی ہے لیکن حقائق ایسے نہیں، مشکل سے ادارہ اپنا خرچہ پورا کر رہا ہے جہازوں کے پیسے کہاں سے دے گا؟ایسا نہ ہو پی آئی اے جہازوں کی قسطیں اور تنخواہوں کیلئے حکومت سے گرانٹ مانگ رہی ہو، چھ ہزار ملازمین کم کیے اب بھرتیاں کرکے دوبارہ حالات وہیں لے جا رہے ہیں،عدالت نے حکم دیا بتایا جائے نئے ملازمین کو تنخواہیں کہاں سے دیں گے؟ملازمین کو کن عہدوں پر اور کیوں بھرتی کرنا ہے؟کیس کی سماعت جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ گدھا بازیاب،چور گرفتار
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ