کمانڈر سینٹکام جنرل مائیکل ایرک کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات

جمعرات 15 دسمبر 2022ء

امریکی سینٹ کام کے کمانڈر کا جی ایچ کیو کادورہ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سینٹ کام کمانڈر کی ملاقات، دونوں ممالک کے عسکری وفود کے مابین بھی بات چیت، باہمی دلچسپی، علاقائی استحکام اور سیکیورٹی صورتحال سمیت دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال،، آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے، جس کے بعد پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے جنرل مائیکل ایرک کوریلا کو گارڈ آف آنر پیش کیا، بعد ازاں کمانڈر سینٹ کام نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس کے بعد وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی استحکام اور سلامتی کی صورتحال سمیت دفاعی اور سیکیورٹی تعاون بالخصوص فوجی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں، سیلاب سے ریلیف اور علاقائی امن کے لئے کوششوں کا اعتراف کیا، وفد طورخم کا دورہ بھی کرے گا، جہاں انہیں انسداد دہشت گردی اور پاکستان افغانستان بارڈر پر بارڈر مینجمنٹ کے امور سے آگاہ کیا جائے گا،،




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں