مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی بریت کا فیصلہ قبول،قومی احتساب بیوروچیلنج نہیں کرے گا

بدھ 14 دسمبر 2022ء

قومی احتساب بیورو (نیب) مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی بریت کا فیصلہ قبول کر لیا چیلنج نہیں کیا جائے گا ۔ نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی بریت کے فیصلے کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،فیصلے سے پراسیکیوشن برانچ کو آگاہ کر دیا گیا نیب راولپنڈی کی جانب سے مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ رصفدر کی بریت کے خلاف اپیلیں دائر نہ کرنے کا تحریری آرڈر جاری کیا جا چکا ہے، ڈی جی نیب راولپنڈی نے مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ رصفدر کی بریت کے خلاف اپیلیں دائر نہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ واضح رہےاسلام آباد ہائیکورٹ نے 29 ستمبر 2022 کو ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی 7 سال کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں کیس سے بری کیا تھا۔




``
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟