آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے درخواست ضمانت واپس لے لی

منگل 13 دسمبر 2022ء

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ضمانت کی درخواست واپس لے لی،کہتے ہیں ہمیں اسی طرح سے ریلیف ملے گا اور انصاف غالب رہے گا لاہور کی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عثمان بزدار کی عبوری ضمانت کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی،سماعت کے دوران سماعت نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ نیب کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی گرفتاری مطلوب نہیں اور نہ ہی ابھی تک اس مقدمہ میں کوئی وارنٹ جاری ہوئے ہیں۔ تفتیشی افسر کے بیان پر احتساب عدالت کےجج نے کہا نیب کو ہدایت کی کہ وہ گرفتاری سے قبل سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو آگاہ کریں یہ نہ ہو کہ عدالت سے نکلیں تو باہر گرفتار کر لیا جائے ،نیب کے تفتیشی افسر کے بیان کے بعد سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی۔ درخواست واپس لینے کے بعداحاطہ عدالت میں صحافی نے عثمان بزدار سے سوال کیا کہ آپ کے خلاف بڑا مقدمہ بنایا گیا تھا آپ کیا کہتے ہیں ؟ جس پر سابق وزیراعلیٰ نے جواب دیا کہ ہمیں اسی طرح سے ریلیف ملے گا اور انصاف غالب رہے گا۔




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں