آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا وادی تیراہ کا دورہ،آپریشنل تیاریوں کا جائزہ

منگل 06 دسمبر 2022ء

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا ضلع خیبر میں وادی تیراہ، پاک افغان بارڈر اور کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ، اگلے مورچوں پر جوانوں سے ملاقات، کہا کہ قبائلی عوام اور سیکورٹی فورسز کی بے شمار قربانیوں سے ریاست کی رٹ قائم ہوئی، قوم کے تعاون سے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی، مادر وطن کا دفاع ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے،، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ضلع خیبر میں وادی تیراہ کا دورہ کیا، اور پاک افغان بارڈر پر اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے ساتھ دن گزارا، فیلڈ کمانڈر نے مغربی بارڈرز مینجمنٹ اور آپریشنل تیاریوں سمیت بارڈر کنٹرول اقدامات بارے بریفنگ دی، افسران اور جوانوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے فرض کی ادائیگی کیلئے ان کے بلند حوصلے اور آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ قبائلی عوام اور سیکورٹی فورسز کی بے شمار قربانیوں سے ریاست کی رٹ قائم ہوئی، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قوم کے تعاون سے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور پائیدار امن اور استحکام یقینی بنایا جائے گا، جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ مادر وطن کا دفاع ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا اور بے شمار قربانیوں سے حاصل امن خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حاصل کردہ کامیابیوں رائیگاں نہیں ہونے دی جائیں گی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بعد ازاں کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا بھی دورہ کیا اور یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، آرمی چیف کو آپریشنل، تربیتی اور فارمیشن کے دیگر امور کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی، جس میں نئے ضم شدہ اضلاع کی ترقی کے لئے سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں کے لئے محفوظ ماحول کی فراہمی بھی شامل ہے، آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے استقبال کیا،،




``
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
برگر کی قیمت سات سو ڈالر آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے