بنوں کینٹ پر حملے کی کوشش ناکام،دس دہشتگرد ہلاک،8 سیکیورٹی اہلکار شہید

منگل 16 جولائی 2024ء

بنوں چھاؤنی پر دہشت گردوں کا حملہ، سیکیورٹی فورسز نے چھائونی میں داخلے کی کوشش مؤثر طریقے سے ناکام بنا دی، دہشت گردوں کی بارود سے بھری گاڑی دیوار سے ٹکرانے وطن کے آٹھ بہادر سپوت شہید، سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں تمام دس دہشت گرد مارے گئے،، آئی ایس پی آر کے مطابق دس دہشت گردوں کے ایک گروپ نے 15 جولائی کی صبح بنوں چھاؤنی پر حملہ کیا، چھاؤنی میں داخل ہونے کی کوشش کو سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا، جس کے بعد دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی چھاؤنی کی دیوار سے ٹکرا دی، اس خودکش دھماکے کے نتیجے میں دیوار کا ایک حصہ گر گیا اور ملحقہ انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا، جس کے نتیجے میں وطن کے آٹھ بہادر سپوت شہید ہوگئے، شہداء میں پاک فوج کے نائب صوبیدار محمد شہزاد، حوالدار ضل حسین، حوالدار شہزاد احمد، سپاہی اشفاق حسین خان، سپاہی سبحان مجید، سپاہی امتیاز خان، سپاہی ارسلان اسلم، پاکستان آرمی کے ضلع بہاولپور) اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے لانس نائیک سبز علی شامل ہیں، خود کش دھماکے کے بعد ہونے والے آپریشن میں سیکیورٹی اہلکاروں نے بھرپور طریقے سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا، جس کے نتیجے میں تمام دس دہشت گرد مارے گئے، سیکورٹی فورسز کے اس بروقت اور موثر جوابی کارروائی نے بڑی تباہی کو روک دیا، جس سے کئی قیمتی معصوم جانیں بچ گئیں، ترجمان کے مطابق دہشت گردی کی گھناؤنی کارروائی حافظ گل بہادر گروپ نے کی، جو افغانستان سے کام کرتا ہے اور ماضی میں بھی پاکستان کے اندر دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے افغان سرزمین استعمال کرتا رہا ہے، پاکستان نے عبوری افغان حکومت کے ساتھ مسلسل اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے، اور ان سے کہا ہے کہ وہ دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین کے مسلسل استعمال سے روکے اور ایسے عناصر کے خلاف موثر کارروائی کرے، ترجمان کے مطابق مسلح افواج دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اقدامات کرتی رہیں گی، اور افغانستان سے درپیش ان خطرات کے خلاف مناسب سمجھے جانے والے تمام ضروری اقدامات کریں گے،،




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟