ریاستی اداروں کے خلاف مہم،اسلام آباد ہائیکورٹ نے تردید جاری کردی

جمعرات 04 جولائی 2024ء

اداروں کے خلاف جاری پروپیگنڈہ مہم نہ رک سکی،سندھ اسمبلی کی رکن اور پی ٹی آئی رہنماء فوزیہ صدیقی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے حوالے معزز جج کے حوالے سے جھوٹا ٹویٹ،پبلک ریلیشنز آفیسر کو تردید کرنا پڑ گئی تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پی ٹی آئی کی منتخب رکن سندھ اسمبلی فوزیہ صدیقی نے ایک ٹویٹ کیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ججز کی فیملیوں کو خفیہ ایجنسیوں کے دھمکانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنیئر جسٹس میاں گل اورنگزیب نے آئی ایس آئی چیف کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی فوزیہ صدیقی کے ٹویٹ وائرل ہونے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر پبلک ریلیشنز آفیسر اسلام آباد ہائیکورٹ کو تردید جاری کرنا پڑی اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جسٹس میاں۔ گل حسن اورنگزیب سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبر غلط اور بے بنیاد ہے،جس میں کوئی حقیقت نہیں واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماء ایک عرصے سے ریاستی اداروں کے خلاف مختلف انداز سے پروپیگنڈہ کررہے ہیں،جو صرف سیاسی مفاد اور پاکستانی عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے




``
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ گدھا بازیاب،چور گرفتار
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات