وزیراعظم آئی ایس آئی اور آئی بی کی ذمہ داری اٹھائیں،لاہور ہائیکورٹ

جمعرات 27 جون 2024ء

سرگودھا کے جج کو ہراساں کرنے کا کیس،لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم کو آئی ایس آئی اور آئی بی کہ ذمہ داری اٹھانے کی ہدایت کر دی تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں اے ٹی سی سرگودھا کے جج کو مبینہ ہراساں کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔جسٹس شاہد کریم نے ازخود نوٹس کو رٹ پٹیشن میں تبدیل کرتے ہوئے کہا کہ میں اس کیس میں پراسیکیوٹر اور عدالتی معاون مقرر کروں گا۔ سماعت کے دوران وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ اگر ہمیں پتہ چلے کسی نے جج سے ملنے کی کوشش کی تو ہم تفتیش کے لیے تیار ہیں۔جس پر جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ عدالت ہدایت جاری کرے گی آئی ایس آئی اور آئی بی سے متعلق وزیرِ اعظم ذمے داری اٹھائیں، اس کے بعد بھی کچھ ہوا تو ہم براہ راست وزیرِ اعظم سے پوچھیں گے، وزیرِ اعظم کو ذمے داری لینا ہوگی، آئی بی اور آئی ایس آئی وزیرِ اعظم کے ماتحت ہیں۔ جسٹس شاہد کریم کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب کو ہدایت کی جائے گی آئندہ راستے بند کرنے پر جج سے مشاورت کے بعد قدم اٹھایا جائے، آئی جی پنجاب اس بارے میں تمام پولیس افسران کو ہدایت جاری کریں، اے ٹی سی عدالتوں کے تمام جج موبائل میں کال ریکارڈ کرنے والی ایپس رکھیں، اگر کوئی ایسی فون کال آئے تو اسے ریکارڈ کیا جائے۔لاہور ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت جولائی کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ سرگودھا کے جج کو۔ہراساں کرنے کا کیس جسٹس شہزاد احمد نے سپریم کورٹ تقرری پر جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں بھیج دیا تھا




``
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی گدھا بازیاب،چور گرفتار دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔