فرانسیسی سفیر کی وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملاقات

پیر 06 مئی 2024ء

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے پاکستان میں فرانس کے سفیر نکولس گیلی کی ملاقات،دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا وزارت دفاع کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران وزیر دفاع نے کا کہنا تھا کہ پاکستان فرانس کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ اعلامیے کے مطابق وزیر دفاع نے کہا کہ پاک فرانس دوطرفہ تعلقات باہمی احترام کے اصولوں پر مبنی ہیں۔ جبکہ پاکستان خطے میں استحکام اور امن کے لیے پرعزم ہے۔ وزیر دفاع نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ اعلامیے کے مطابق فرانسیسی سفیر نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہارکیا۔




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی گدھا بازیاب،چور گرفتار وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار