تین کروڑ سمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیاں،آڈٹ رپورٹ نے بھانڈہ پھوڑ دیا

جمعه 26 اپریل 2024ء

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں بڑا انکشاف ،نادرا کی جانب سے تین کروڑ سمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیاں سامنے آگئیں نادرا کی آڈٹ رپورٹ 23-2022 میں کارڈز کی خریداری میں دو کروڑ 97 لاکھ ڈالر کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے آڈٹ رپورٹ کے مطابق بولی دہندہ کمپنی کی سیکیورٹی کلیئرنس کے بغیر سمارٹ کارڈز خریدے گئے۔جبکی حتمی بولی دہندہ کمپنی ایس ای ایل پی کی سیکیورٹی ایجنسیوں سے کلیئرنس حاصل نہیں کروائی گئی۔ آڈٹ رپورٹ میں واضح کہا گیا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے بولی کی دستاویزات کی تصدیق نہیں کی گئی۔ رپورٹ می۔ آڈیٹر جنرل نے بے ضابطگیوں کے ذمہ داران کے تعین کی ہدایت کردی ہے رپورٹ کے مطابق ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھے بغیر کارڈز کی مقدار اور اسٹاک کا تعین کیے بغیر دوبارہ آرڈر دیا گیا،نادرہ انتظامیہ نے ساڑھے 40 لاکھ ڈالر مالیت کے اسمارٹ کارڈز اضافی خریدے۔ جبکہ کارڈز کے موجودہ اسٹاک کو نظر انداز کرتے ہوئے جلد بازی میں خریداری کی گئی۔




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔