سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی،7 دہشتگرد ہلاک

بدھ 17 اپریل 2024ء

سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے غلام خان کے قریب سپن کئی میں سات دہشت گردوں کی پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، شدید فائرنگ کے تبادلے میں ساتوں دہشت گرد مارے گئے، بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد،، *آئی ایس پی آر کے مطابق* سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے غلام خان کے قریب سپن کئی میں سات دہشت گردوں کے ایک گروپ کی نقل و حرکت دیکھی، جو پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش کر رہے تھے، سیکورٹی فورسز نے دراندازوں کو گھیرے میں لیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں ساتوں دہشت گرد مارے گئے، جبکہ ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، ترجمان کے مطابق پاکستان بارھا عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے کہ وہ سرحد کے اطراف میں موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور دہشت گردوں کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے افغان سرزمین کے استعمال سے روکے گی، سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں،،




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا