ایران اسرائیل کشیدگی،سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

اتوار 14 اپریل 2024ء

ایران کا اسرائیل پر حملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا میڈیا رپورٹس کے مطابق سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس اسرائیل کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 1 بجے ہو گا۔ اسرائیل کی جانب سے صدر سلامتی کونسل کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ایران کا حملہ عالمی امن، سیکیورٹی کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ دوسری جانب ایران نے بھی سلامتی کونسل کے نام لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف ایران کا اقدام عالمی قوانین کے عین مطابق تھا۔ایران نے قونصل خانے پر حملے کا اسرائیل کو جواب دیدیا واضح رہے کہ ایران نے دمشق میں یکم اپریل کو ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے کا جواب دیا ہے،ایران نے اسرائیل پر ڈرون اور کروز میزائلز سے حملے کیے ہیں، 50 فیصد اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیل کے مختلف علاقوں میں رات گئے سائرنز بج گئے، اسرائیل نے کئی ایرانی ڈرونز اور میزائل کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کو ان حملوں میں کسی حد تک نقصان اٹھانا پڑا ہے




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے