ایشیائی ترقیاتی بینک کی سالانہ رپورٹ،رواں سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 25 فیصد رہنے کی پیشگوئی

جمعرات 11 اپریل 2024ء

ایشیائی ترقیاتی بینک نے سالانہ آؤٹ لک رپورٹ 2024ء جاری کر دی۔پاکستان میں مہنگائی کی سطح 25 فیصد پر رہنے کی پیشگوئی کردی اے ڈی بی کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں کے لیے عالمی مالیاتی اداروں اور دوست ممالک پر انحصار کرنا پڑے گا جبکہ ملک میں رواں مالی سال مہنگائی 25 فیصد کی اونچی سطح پر رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی شرح نمو 1.9 فیصد رہے گی،جبکہ سیاسی عدم استحکام معاشی بحالی اور اصلاحات کے لیے اہم چیلنج ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی معیشت سیاسی غیر یقینی اور سیلاب کے باعث سکڑ گئی، جبکہ گزشتہ سال مہنگائی کی شرح 5 دہائیوں کی بلند ترین سطح پر رہی، رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر اصلاحات پر عمل درآمد کیا گیا تو معاشی بحالی کا عمل اس سال سے شروع ہو جائے گا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق رواں مالی سال زرعی پیداوار اور صنعتی شعبے میں بہتری آنے کی امید ہے جبکہ تعمیراتی شعبے میں لاگت بڑھنے اور ٹیکس میں اضافے سے ترقی متاثر ہوئی ہے، ملک میں آئندہ مالی سال شرح نمو 2.8 فیصد ہونے کا اندازہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق مہنگائی میں آئندہ مالی سال کمی آنے کی امید ہے جس کی شرح 15 فیصد تک آ جائے گی، آئندہ سال غذائی اشیاء کی قیمتوں میں استحکام آئے گا جبکہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت توانائی کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی زیادہ رہے گی۔ دوسری جانب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایشیائی ممالک میں مقامی طلب و ترقی، برآمدات اور سیاحت بڑھنے سے خطے کی شرح نمو 4.9 فیصد رہنے کا اندازہ ہے، خطے میں مہنگائی کی لہر میں کمی آئے گی۔ چین کی شرح نمو 4.8 فیصد جبکہ بھارت کی شرح نمو 7 فیصد رہنے کا امکان ہے




``
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا برگر کی قیمت سات سو ڈالر آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے